بٹگرام: سیلابی ریلے سے اموات کی تعداد 10ہو گئی، 18 افراد لاپتہ

image

بٹگرام کے علاقے نیل بند میں سیلابی ریلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ مزید 18 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سلیم خان کے مطابق ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع نیل بند گاؤں میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے پانچ مکانات تباہ ہوگئے جس کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

شملائی مندروالی کے مقام سے اب تک 10 لاشیں ندی سے برآمد کی جاچکی ہیں۔ ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US