ضلع نوشہرہ تحصیل پبی چوکی ممریز کے مقام پر بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنے سے میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جوڑے کو پبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 29 سالہ اسد سکنہ چوکی ممریز اور 24 سالہ زوجہ اسد کی حیثیت سے ہوئی۔