سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ کراچی میں صبح سے شام تک بارش کے اعداد و شمار جاری

image

محکمہ موسمیات نے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 145 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اولڈ ایئرپورٹ پر 138 ملی میٹر، کیماڑی میں 137 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح یونیورسٹی روڈ پر 132 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 121 ملی میٹر اور فیصل بیس پر 114 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی میں 108.4 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 103 ملی میٹر، کورنگی میں 96.6 ملی میٹر، ناظم آباد میں 92 ملی میٹر اور گلشن معمار میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مسرور بیس اورنگی ٹاؤن میں بالترتیب 75 اور 66.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ بحریہ ٹاؤن میں سب سے کم 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US