چینی وزیر خارجہ کا دورۂ انڈیا کے بعد پاکستان میں سٹریٹجک مذاکرات کا آغاز

image
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کو دو روزہ دورے پر وزارت خارجہ پہنچے جہاں وہ پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور کے تحت باضابطہ بات چیت شروع کر رہے تھے۔

اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ نے انڈیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے ساتھ ان کی متنازعہ ہمالیائی سرحد پر نئی دہلی میں بات چیت کی۔ اس دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔

وانگ کا پاکستان کا دورہ مئی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے چند ماہ بعد ہوا ہے جس کے دوران اسلام آباد نے چینی ساختہ لڑاکا طیارے اور میزائل استعمال کیے تھے۔ انڈیا نے بعد میں دعویٰ کیا تھا کہ بیجنگ نے پاکستان کے ردعمل کی حمایت کی ہے، حالانکہ اسلام آباد میں حکام نے کہا کہ تنازعے میں اس کی ’فتح‘ اس کی اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر تھی۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا، دونوں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔‘

2017 میں شروع ہونے والا ادارہ جاتی ڈائیلاگ علاقائی مسائل، اقتصادی تعاون اور کثیر جہتی رابطہ کاری پر اعلیٰ سطحی مشغولیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

پاکستان چین کو اپنے سب سے بڑے اقتصادی اور سفارتی اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے، بیجنگ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بجلی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیلی کام میں وسیع سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے وانگ کے دورے کو باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد بنیادی مسائل پر حمایت کی توثیق، اقتصادی تعلقات کو بڑھانا اور علاقائی امن و استحکام کو آگے بڑھانا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US