ملکی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 286 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے پر بند ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں دباؤ رہا اور ریٹ 15 ڈالر کم ہو کر فی اونس 3 ہزار 330 ڈالر پر آ گیا۔