سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ۔۔ فی تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

image

کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے ایک اور جست لگائی ہے۔ خریدار اور سرمایہ کار دونوں ہی اچانک اضافے سے حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہو گئی۔

قیمتوں میں یہ اضافہ صرف مقامی مارکیٹ تک محدود نہیں رہا، عالمی سطح پر بھی سونا تیزی دکھا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 41 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 371 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتیں اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کے نرخوں کو اوپر کی جانب دھکیل رہی ہیں، جس کا براہِ راست اثر مقامی خریداروں پر بھی پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US