خیبر پختونخوا : سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 ارب جاری، مجموعی فنڈز ساڑھے 6 ارب سے متجاوز

image

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کی بحالی اور مالی امداد کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔ مجموعی طور پر متاثرین کے لیے اب تک جاری کی جانے والی رقم 6 ارب 50 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ رقوم گزشتہ دس دن کی قلیل مدت میں جاری کی گئی ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف اور معاوضہ فراہم کیا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید فنڈز بھی وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور کلائوڈ برسٹ کے باعث آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق فنڈز کے اجرا اور استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے اور مؤثر مالیاتی نظم و نسق کے ذریعے حکومت اس غیر معمولی آفت سے اپنے وسائل پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے۔ حکومت متاثرہ افراد کی بحالی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US