کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

image

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیفنس تھانے میں تعینات ہے۔

پولیس کے مطابق اہلکار کو پولیس چوکی پر نشانہ بنایا گیا جہاں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان فائرنگ کر کےفرار ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US