کوسٹا ریکا کے ساحل پر ملی نارنجی رنگ اور سفید آنکھوں والی نایاب شارک

image

امریکا کے وسطی علاقے کوسٹا ریکا کے ساحل پر ایک نایاب نارنجی رنگ کی شارک مچھلی دیکھی گئی ہے جس نے ماہرینِ حیاتیات کو حیران کر دیا۔

ماہی گیر گارون واٹسن تورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب شکار کے لیے کشتی پر موجود تھے اس وقت اچانک اس کی نظر اپنی کشتی کے قریب ایک غیر معمولی شارک پر پڑی۔ ماہی گیر کے مطابق یہ شارک تقریباً 6 فٹ 6 انچ لمبی تھی جس کا جسم نارنجی رنگ کا اور آنکھیں سفید تھیں جس کی وجہ سے وہ بظاہر خوفناک دکھائی دے رہی تھی۔

ماہرین کے مطابق اس شارک کی منفرد رنگت کی وجہ ایک جینیاتی حالت ہے جسے زینتھ ازم کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں جلد میں موجود گہرے روغن کی کمی کی وجہ سے پیلا یا نارنجی رنگ زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ شارک اس لیے بھی منفرد ہے کیونکہ اس کی آنکھیں بھی سفید ہیں جس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اس میں البینیزم بھی موجود ہے جس کی وجہ سے میلانین نامی روغن کی بہت کم یا کوئی پیداوار نہیں ہوتی اور مخلوق کی جلد، بالوں اور آنکھوں کا رنگ سفید ہو سکتا ہے۔

اس نایاب شارک کی تصاویر اور تفصیلات کو سمندری حیاتیات کے ایک جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US