خیبر پختونخوا: 24 اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف درخواست دائر

image

صوبہ خیبر پختونخوا کے 24 اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست عباس خان سنگین ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت کا یہ اقدام غریب عوام پر سرکاری اسپتالوں کے دروازے بند کردے گا، صحت بنیادی حق ہے، حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کو فری صحت سہولیات دی جائیں۔

دائر درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 38 ڈی کے تحت مفت صحت سہولت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اسپتال کو ٹھیکے پر لینے والا ٹھیکیدار چیک اپ پرچی سمیت تمام قیمتیں بھی بڑھا دے گا۔

پشاور ہائیکورٹ میں صوبے کے 24 اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف دائر درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں کو ٹھیکے پر دینے سے صحت سہولیات کا معیار گر جائے گا، عدالت فوری طور پر حکومت کو اس اقدام سے روکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US