گریٹر کراچی پلان شہر کو میگا سٹی بنانے کا سنگ میل ثابت ہوگا، ناصر حسین شاہ

image

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کی دوسری اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی، صوبائی وزیر کو گریٹر کراچی پلان 2047 کی پیش رفت اور فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گریٹر کراچی پلان شہر کو جدید، پائیدار اور رہنے کے قابل میگا سٹی بنانے کا سنگ میل ثابت ہوگا، گریٹر کراچی پلان شہر کے شہری و ماحولیاتی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، انہوں نے تمام اتھارٹیز اور یوٹیلٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کراچی میں متعدد ادارے کام کر رہے ہیں، آپس میں تعاون کے ساتھ عملی اقدامات کرنے ہوں گے، ٹریفک کے دباؤ کم کرنے کے لیے فوری ایکشن پلان درکار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US