پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی اور فی تولہ نرخ میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی قیمتی دھات کی قیمت نئی بلند ترین حدوں کو چھو رہی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 144 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی اونس ریٹ 60 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 540 ڈالر پر جا پہنچا۔