ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس : ملزم حسن زاہد سے ملاقات کیوں روک دی گئی؟

image

وفاقی دارالحکومت میں منظر عام پر آنے والے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب ہراسگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تھانہ شالیمار میں زیرِ حراست مرکزی ملزم حسن زاہد سے ہر قسم کی ملاقات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملزم سے نہ تو والدین اور نہ ہی کوئی اور شخص ملاقات کر سکے گا۔ حسن سے ملنے کےلیے آنے والے ہر ملاقاتی کو بتایا جا رہا ہے کہ اعلیٰ سطحی احکامات کے مطابق ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گزشتہ روز ہونے والے ایک انٹرویو کے بعد اٹھایا گیا تاکہ تفتیش کا عمل متاثر نہ ہو اور کیس کے حوالے سے شفاف تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US