بلوچستان حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج 5 ستمبر شام 6 بجے سے موبائل فون ڈیٹا سروسز معطل کر دی جائیں گی جو ہفتہ 6 ستمبر رات 9 بجے تک بند رہیں گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اس دوران نہ صرف تھری جی اور فور جی بلکہ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی انٹرنیٹ سروسز بھی معطل رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز 16 دن تک معطل رہیں تھیں جو بعد ازاں بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کی گئی تھیں۔