سری لنکا میں سیاحوں کی بس کھائی میں گر گئی، 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

image

سری لنکا میں سیاحوں سے بھری مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ صوبہ اوا کے سیاحتی علاقے ایلا ٹاؤن کے قریب پیش آیا جہاں پہاڑی راستے پر بس بے قابو ہو کر ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے میں 18 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات کو دارالحکومت کولمبو سے 280 کلومیٹر دور مشرقی علاقے ویلاوایا میں بس حادثے کا شکار ہوئی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتاری اور ڈرائیور کے قابو کھونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US