کراچی سمیت سندھ کے جنوبی اضلاع میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اس دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے جو آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں میں کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ اس کے زیر اثر کراچی اور سندھ کے دیگر جنوبی اضلاع میں 10 ستمبر تک تیز اور کہیں کہیں موسلا دھار بارشیں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کے دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔