یو ایس اسٹریٹجک میٹلز کا پاکستان میں اہم معدنیات پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

image

یو ایس اسٹریٹجک میٹلز "یو ایس ایس ایم" نے آج وزیرِاعظم ہاؤس میں پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، ایف ڈبلیو او کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے قائم مقام نائب چیف آف مشن زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر یو ایس ایس ایم کے وفد کے ہمراہ تھے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امریکی مشن پاکستان کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ یادداشت امریکا اور پاکستان دونوں کے لیے مفید باہمی تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور مثال ہے۔

امریکی ریاست میسوری میں واقع یو ایس ایس ایم کریٹیکل منرلز اہم معدنیات کی پیداوار اور دوبارہ استعمال پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس کو امریکی محکمہ توانائی نے جدید مینوفیکچرنگ اور توانائی کی پیداوار سے متعلق مختلف ٹیکنالوجیز میں کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

مذکورہ نوعیت کے دوطرفہ معاہدوں کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ناظم الاُمور بیکر نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سلامتی اور خوشحالی میں اہم معدنی وسائل کی اہمیت کے پیش نظر ایسے دوطرفہ معاہدوں کی تشکیل کو کلیدی ترجیح دی ہے۔ ہم پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے اہم شعبے میں امریکی کمپنیوں اور ان کے ہم منصبوں کے درمیان مستقبل میں ہونے والے معاہدوں کے لیے پُرامید ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US