شامی خاتون اوّل کی گریجویشن، شوہر سے ڈگری وصول کی

image

شام کی خاتون اوّل لطیفہ الدروبی نے جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ ڈگری تقسیم کی تقریب میں شامی صدر احمد الشرع نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اہلیہ کو ڈگری اور شیلڈ پیش کی۔

صدارتی دفتر کے مطابق یہ تقریب جامعہ ادلب میں 2025 کے بیچ کے تحت منعقد ہوئی جس میں فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر صدر احمد الشرع مہمانِ خصوصی تھے۔

اپنی تقریر میں لطیفہ الدروبی نے کہا آج میں اس سرزمین پر کھڑی ہوں جس نے کٹھن حالات کے باوجود امید کو زندہ رکھا علم کو پروان چڑھایا۔

شامی صدر احمد الشرع متعدد مواقع پر اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ خانہ جنگی کے دوران جب وہ روپوش تھے ان کی اہلیہ ہمیشہ ان کے ساتھ کر کھڑی رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US