سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ۔۔ جانیں فی تولہ سونا اب کتنے کا ملنے لگا؟

image

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 84 ہزار روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,100 روپے اضافے کے بعد یہ 3 لاکھ 84 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5,230 روپے اضافے کے بعد 323,988 روپے سے بڑھ کر 329,219 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 296,999 روپے سے بڑھ کر 301,794 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,552 ڈالر سے بڑھ کر 3,613 ڈالر ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US