سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ ، صلح کی کوششیں حتمی مرحلے میں داخل

image

سامعہ حجاب کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فریقین کے درمیان صلح کی کوششیں 99 فیصد مکمل ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے اپنے انویسٹیگیشن آفیسر سب انسپکٹر اسحاق کے ذریعے شرط رکھی ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی تمام نازیبا ویڈیوز فوری طور پر ڈیلیٹ کرائی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صلح کرانے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک بااثر شخصیت کا اہم کردار ا ہے جس نے اسلام آباد پولیس کے چار اعلیٰ افسران سے بھی رابطہ کیا۔ بعد ازاں معاملے پر ڈیل طے پائی اور انویسٹیگیشن آفیسر سب انسپکٹر اسحاق کو کیس ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

ابتدائی طور پر سامعہ حجاب نے ڈیرھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا لیکن صلح کرانے والوں کی مداخلت کے بعد یہ رقم کم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیل کے تحت دونوں فریقین نے تعلقات ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں سامعہ حجاب نے اپنا گھر اور فون نمبر تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صلح کی یہ ڈیل تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور اس میں سب سے زیادہ کردار بلوچستان کی طاقتور شخصیات کا ہے جن کی مداخلت سے معاملہ انجام کو پہنچ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US