باجوڑ اور وزیرستان میں 35 عسکریت پسند ہلاک، 12 اہلکار بھی جان سے گئے: فوجی حکام

image
پاکستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرحد کے قریب جنوبی وزیرستان میں عسکریت کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 12 فوجی اہلکاروں کی جانیں چلی گئی ہیں۔

اتوار کو راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دو الگ الگ واقعات میں 35 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔

’خیبر پختوںخوا میں فوج نے دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔‘

بیان کے مطابق ’سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں ہمارے سپاہیوں نے کامیابی سے انڈیا کے سپانسرڈ 22 خارجیوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا۔‘

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ایک اور کارروائی میں جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 12 خارجیوں کو ختم کیا۔ تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 13 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں دیں۔‘

پاکستان کی فوج کے بیان کے مطابق ’انٹیلیجنس رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان حملوں میں افغان شہری بھی شامل تھے۔ فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال مستقل خدشات کا باعث ہے۔‘

سکیورٹی حکام نے اس واقعے میں چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی۔ فائل فوٹو: روئٹرز

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان افغانستان کی عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔‘

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان کی فوج کے ایک قافلے پر عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں اہلکاروں کی اموات ہوئیں۔

روئٹرز کے مطابق سکیورٹی حکام نے اس واقعے میں چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US