خیبر پختونخوا اسمبلی: این ایف سی ایوارڈ سے متعلق رپورٹ پیش ہونے میں آئین آڑے آگیا

image

خیبر پختونخوا اسمبلی میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق رپورٹ کے پیش ہونے میں آئین آڑے آگیا جس کو اسپیکر نے ڈیفر کردیا۔

پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران جب وزیر قانون آفتاب عالم بائے اینول مانیٹرنگ آف دی ایمپلینٹیشن آف این ایف سی ایوارڈ رپورٹ برائے جولائی تا دسمبر 2022 پیش کر رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 163 بی کے تحت صوبائی حکومت این ایف سی سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کی پابند ہوتی ہے لیکن حکومت ایوان میں وفاق کی رپورٹ پیش کرنے جارہی ہے۔

آئین کہتا ہے کہ وفاق اپنی اور صوبائی حکومت اپنی رپورٹس پیش کرے گی لیکن مرکز صوبائی حکومت کے اختیار کو بھی ٹیک اوور کرنا چاہتا ہے یہ رپورٹ وفاق کے منہ پر مار دینی چاہیے، رپورٹ کا لفظ استعمال کر کے آئین کو مسخ کیا گیا۔

وزیر قانون آفتاب عالم نے جواب دیا کہ رپورٹس کی جگہ رپورٹ درج ہونا کلریکل غلطی بھی ہوسکتی ہے، صوبائی حکومت نے اپنے طور ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ معاملہ ڈسکس کرے رپورٹ اگلے سیشن تک ڈیفر کردی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US