ریما اچھی اداکارہ نہیں تھیں بلکہ۔۔ ببرک شاہ نے ریما کو اوور ریٹڈ قرار دیتے ہوئے کس کی تعریف کردی؟

image

"ریما جی اوور ریٹڈ تھیں، اگرچہ وہ بہت خوبصورت خاتون تھیں۔ برا مت مانیں, وہ بلاشبہ حسین تھیں لیکن وہ ایک مضبوط اداکارہ نہیں تھیں جتنی اچھی ڈانسر تھیں۔ انہوں نے کبھی اصل معنوں میں اداکاری میں اپنی صلاحیت ثابت نہیں کی۔ اگرچہ انہوں نے فلم نکاح میں اپنے فن کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔ وہ زیادہ تر پرفارمنس آرٹس اور بیوٹی کوئین کہلانے میں دلچسپی رکھتی تھیں بجائے ایک سنجیدہ فنکار کے۔ ان کی اداکاری کا فن کمزور تھا۔ اصل فنکارہ کے طور پر شہرت پانے والی صائمہ تھیں، اور بعد میں میرا نے بھی اپنی اداکاری سے خود کو ثابت کیا۔"

یہ بیان پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے دیا ہے جنہوں نے حال ہی میں امبرین فاطمہ کے یوٹیوب شو میں شرکت کی۔ ببرک شاہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے چکا ہے۔

ببرک شاہ پاکستان کے بولڈ اور بےباک اداکار مانے جاتے ہیں، جو اپنی صاف گوئی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے دل کی بات کہہ دی اور ریما خان کو خوبصورت قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری پر سوال اٹھا دیا۔ بابرک شاہ کے مطابق صائمہ اور میرا جیسی اداکاراؤں نے اپنے کرداروں کے ذریعے اپنا لوہا منوایا جبکہ ریما خان کو زیادہ تر خوبصورتی اور رقص کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔

یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ریما خان کے مداحوں اور ببرک شاہ کے فینز میں بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ لوگ ببرک شاہ کی بات سے متفق نظر آتے ہیں تو کچھ نے اسے ریما خان کے فن کی توہین قرار دیا۔

یہ کلپ شوبز انڈسٹری میں ایک نیا موضوع بن چکا ہے اور مداح اب ریما خان کے ردِعمل کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا وہ ببرک شاہ کے اس بیان پر کچھ کہتی ہیں یا خاموشی اختیار کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US