میک اپ کا کمال یا کاسمیٹک سرجری۔۔ عائزہ خان کے چہرے کی بدلی ہوئی ساخت پر مشہور ڈرماٹولوجسٹ نے کیا کہا؟

image

"مجھے لگتا ہے کہ عائزہ نے اپنے گالوں اور چِن میں فلر کروایا ہے، اسی لیے ان کی چیک بونز اتنی نمایاں نظر آ رہی ہیں۔ بہتر توازن کے لیے انہیں کنپٹیوں میں بھی ہلکا فلر کروانا چاہیے۔ جب چہرے کے ایک حصے میں فلر ڈالا جاتا ہے تو باقی حصے نسبتاً دھنسے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔"

عائزہ خان کی تازہ ترین تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے جہاں مداح یہ نوٹ کر رہے ہیں کہ اداکارہ پہلے کی نسبت مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔ چند ہفتے پرانی تصویروں کے مقابلے میں ان کے چہرے کے خدوخال میں واضح تبدیلی نے لوگوں کو اندازوں میں مبتلا کر دیا ہے۔ کہیں سوال اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ تبدیلی صرف میک اپ کا کمال ہے یا انہوں نے کوئی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔

اسی بحث میں معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سمن ذیشان بھی سامنے آگئی ہیں جنہوں نے عائزہ کی نئی شکل و صورت کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ چہرے کی تبدیلی محض لائٹنگ یا میک اپ نہیں بلکہ فلرز کے اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق عائزہ کے چہرے میں گال اور ٹھوڑی کے فلرز نے چیک بونز کو غیر معمولی حد تک شیپ دیا ہے، جس کی وجہ سے باقی حصے نسبتاً کم بھرے ہوئے لگ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر چہرے کے زاویوں میں مزید توازن چاہیے تو کنپٹیوں میں ہلکا سا فلر ڈلوانے سے مجموعی لک بہتر ہو سکتی ہے۔ ان کی رائے سامنے آتے ہی یہ بحث مزید گرما گئی ہے اور مداح اب پہلے سے زیادہ باریکی سے اداکارہ کی نئی تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عائزہ کی بدلتی ہوئی شکل نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ شوبز کے دباؤ میں آنے والی تبدیلیاں کہاں تک فطری ہوتی ہیں اور کہاں سے وہ کاسمیٹک مداخلت کا نتیجہ بن جاتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US