علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق مئی تا نومبر 2025 کے دوران مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔
اس کے علاوہ ان خطوں میں مسلسل خشک موسم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک موسم مزید طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق ان علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ معمولی بارشوں کا امکان ہے۔ ایسے حالات میں موسم کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
مذکورہ اضلاع میں چاغی، گوادر، کیچ سمیت خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور واشک شامل ہیں۔ دسمبر کے آخر میں بلوچستان کے کچھ حصوں میں قحط سالی میں کمی آسکتی ہے۔ جس سے ان علاقوں کے موسم میں معمولی تبدیلی آسکتی ہے۔
تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص کسانوں، زرعی منصوبہ سازوں اور متعلقہ اداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ تازہ ترین ایڈوائزریز کے لیے PMD کی آفیشل ویب سائٹ (www.pmd.gov.pk) کا وزٹ کرتے رہیں اور زراعت، مویشیوں اور معاش پر ممکنہ اثرات کو کم سے کم کرنے کیلیے خشک سالی کے شکار اضلاع میں قحط سالی سے نمٹنے کیلیے پیشگی اقدامات کریں۔