جڑواں بچوں کی حالت اب۔۔ پیاری مریم کے انتقال کے بعد شوہر کا نومولود بچوں سے متعلق اہم پیغام

image

پیاری مریم، جو اپنی الگ پہچان اور سادہ مگر دل کو چھونے والے کانٹینٹ کی وجہ سے ٹک ٹاک پر تیزی سے مقبول ہوئی تھیں، زچگی کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔ اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر تمام کوششوں کے باوجود وہ زندگی کی جنگ نہ جیت سکیں۔ یہ دل توڑ دینے والی خبر ان کے شوہر احسن علی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد ہر جانب غم اور بے یقینی کی فضا پھیل گئی۔ مداح، فالوورز اور متعدد انفلوئنسر افسردہ دکھائی دیے اور سب نے مریم کے لیے دعائیں کیں۔

خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بچوں کے بارے میں افواہیں تیزی سے گردش کرنے لگیں۔ اس صورتحال پر احسن علی نے دوبارہ سامنے آکر وضاحت کی کہ مریم نے دو بیٹوں کو جنم دیا ہے اور دونوں بچے خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ مریم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کریں اور جھوٹی باتوں سے بچیں، کیونکہ اس مشکل گھڑی میں سچائی اور دعا ہی ان کے لیے سب سے بڑی ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US