نیوزی لینڈ میں ایک ماں کو دو بچوں کو قتل کرنے اور ان کی لاشوں کو سوٹ کیسوں میں چھپانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 45 سالہ ہیکیونگ لی کو 2022 میں سیئول سے نیوزی لینڈ کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بچوں کی باقیات سوٹ کیسوں میں دریافت ہوئی تھیں جو جنوبی آکلینڈ میں ایک سٹوریج یونٹ میں چھوڑ دی گئی تھیں۔حکام کا خیال ہے کہ ان کی لاشیں ملنے سے پہلے وہ تین سے چار سال تک مر چکے تھے۔ بچوں یونا جو اور مینو جو کی عمر موت کے وقت آٹھ اور چھ سال تھی۔لی کے وکلاء نے استدلال کیا تھا کہ وہ پاگل پن کی وجہ سے قصوروار نہیں تھیں اور 2017 میں ان کے شوہر کی موت نے انہیں ذہنی دباؤ کا شکار کر دیا تھا۔ لیکن استغاثہ نے دلیل دی تھی کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ کیا کر رہی تھیں۔آکلینڈ ہائی کورٹ کی جیوری نے صرف دو گھنٹے کی بحث کے بعد انہیں مجرم قرار دیا۔ انہیں نیوزی لینڈ کے قانون کے تحت کم از کم 10 سال کی بغیر ضمانت عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔اگرچہ انہوں نے تکنیکی طور پر عدالت میں اپنی نمائندگی کی، لیکن کبھی بھی کوئی سوال نہیں پوچھا اور نہ ہی مقدمے کی مدت کے لیے بات کی۔کارروائی کے دوران لی کے وکلاء نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو اینٹی ڈپریسنٹ دینے کا اعتراف کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔دفاعی وکیل لورین سمتھ نے کہا کہ لی نے سوچا کہ یہ سب سے بہتر ہوگا اگر پورا خاندان مر جائے اور وہ سب اینٹی ڈپریسنٹس لیں۔ لیکن اس نے غلط خوراک لی اور جب وہ بیدار ہوئیں تو بچے مر چکے تھے۔ایک پولیس افسر جس نے اس معاملے کی سب سے پہلے تفتیش کی تھی عدالت کو بتایا کہ ان کی لاشیں الگ الگ سوٹ کیسوں سے ملی تھیں جو پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھیں۔