انڈیا میں 75 سالہ شخص کی دوسری شادی، اگلی ہی صبح چل بسا

image

انڈیا کی ریاست اترپردیش کے علاقے جونپور میں ایک 75 سالہ شخص شادی کی اگلی صبح چل بسا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعہ جونپور کے گاؤں کچھ مچھ میں پیش آیا، جہاں 75 سالہ سانگرو رام نے 35 سالہ خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سانگرورام کی پہلی بیوی کا ایک سال قبل انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد وہ بالکل تنہا زندگی گزار رہے تھے۔ ان کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی اور وہ کھیتی باڑی کے ذریعے اپنی گزر بسر کرتے تھے۔

سانگرو رام کے خاندان والوں نے انہیں دوبارہ شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم انہوں نے سب کی رائے کے خلاف جاتے ہوئے 29 ستمبر کو جلال پور کی رہائشی 35 سالہ مانبھواتی سے شادی کی۔

دونوں کی جانب سے پہلے عدالت میں شادی رجسٹرڈ کروائی گئی اور پھر مقامی مندر میں روایتی رسومات ادا گئیں۔

شادی کے بعد مانبھواتی کا کہنا تھا کہ شوہر سانگرو رام نے انہیں کہا تھا کہ وہ گھر کی ذمہ داری سنبھالیں گی جبکہ سانگرو رام ’بچوں کی دیکھ بھال‘ کریں گے۔

مانبھواتی کے مطابق شادی کی رات دونوں کے درمیان کافی باتیں ہوئیں تاہم صبح ہوتے ہی سانگرورام کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اس واقعے کے اچانک سامنے آنے کے بعد گاؤں میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کچھ لوگ اس کو طبعی اور فطری موت سمجھ رہے ہیں تاہم کچھ لوگ اس پورے معاملے کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

سانگرو رام کے رشتے داروں میں ان کے بھتیجے شامل ہیں جو دہلی میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سانگرو رام کی آخری رسومات ان کی موجودگی کے بغیر ادا نہیں کی جا سکتیں اور وہ پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا اس معاملے کی پولیس تفتیش یا پھر پوسٹ مارٹم ہوگا یا نہیں، تاہم اس پر خاندان والوں یا سرکاری طور پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US