توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر نوٹس جاری

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ اپنے قانونی دلائل عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے مزید کارروائی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا اور آئندہ سماعت کی کوئی تاریخ فی الحال مقرر نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عدالت کا یہ فیصلہ فریقین کو مکمل قانونی مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر سرکاری تحائف کی خرید و فروخت اور قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزامات عائد ہیں۔ عدالت کے نوٹس کے بعد دونوں فریقین کو اپنے قانونی موقف کی وضاحت کے لیے عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US