شہرِ قائد میں ہواؤں کی سمت میں تبدیلی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور فضائی معیار مضرِ صحت سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں ہوا میں آلودہ ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج دن کے اوقات میں موسم گرم جبکہ رات اور صبح کے وقت ہلکی خنکی محسوس کی جائے گی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔