نئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا

image

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو ارسال کریں گے، گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کر کے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔

استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی، استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیرِ اعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔

نامزد وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا، اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیرِ اعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔

کے پی اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لیے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی، پی ٹی آئی کو 90 سے زائد اراکین کی اکثریت حاصل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US