جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر پیدا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند 23 اکتوبر 2025بروز جمعرات کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ موسمی ماہرین کے مطابق اس روز مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے اور موسمی حالات چاند دیکھنے کے لیے سازگار ہوں گے۔

محکمہ کے مطابق کراچی میں سورج شام 5 بج کر 58 منٹ پر اور چاند 6 بج کر 54 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس وقت چاند کی عمر 48 گھنٹے 57 منٹ اور بلندی 10.2 درجے ریکارڈ کی جائے گی جو چاند دیکھنے کے لیے مناسب ترین زاویہ تصور کیا جاتا ہے۔

کلائمیٹ ڈیٹا سینٹر کے مطابق چاند نظر آنے کے لیے کم از کم 19 گھنٹے کی عمر اور 5 درجے یا اس سے زیادہ بلندی ضروری ہوتی ہے، لہٰذا 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگر موسم معمول کے مطابق رہا تو جمادی الاول کا آغاز 24 اکتوبر 2025 بروز جمعہ سے متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US