ٹی ایل پی کا احتجاجی مارچ: لاہور میں پولیس اور کارکنوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات، اسلام آباد میں راستے بدستور بند

تحریک لبیک کے ترجمان اور دیگر کارکنان نے یہ دعوی کیا کہ ان کی ریلی میں شریک درجنوں افراد شیلنگ اور گولی لگنے سے زخمیبی بی سی کو آزاد ذرائع نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تاہم بی بی سی کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ سے متعدد بار اس الزام کی تصدیق یا تردید کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
  • تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد تک ’فلسطین ملین مارچ‘ اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کی کال دے رکھی ہے
  • ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران لاہور میں کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریکِ لبیک کے مارچ کے پیشِ نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے
  • وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست ’کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ طاقت کا استعمال نہ کیا جائے‘
  • پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ صوبے میں شدت پسندی کی ایک وجہ سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے تاہم انھیں امید ہے کہ خیبر پختونخوا میں ’عوام کی سلامتی کے لیے افغانستان سے سکیورٹی کی بھیک مانگنے کی بجائے ذمہ داران خود اس کی حفاظت کریں گے‘
  • دریں اثنا پاکستانی فوج نے سرحد پار افغانستان میں فضائی حملوں کی تصدیق یا تردید کیے بغیر محض اتنا کہا ہے کہ ’عوام کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رہیں گے‘

ٹی ایل پی کا احتجاجی مارچ: لاہور میں پولیس اور کارکنوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات، اسلام آباد میں راستے بدستور بند


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US