رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی شہباز شریف سے ملاقات

image

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان آمد پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ’عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے رابطہ عالم اسلامی انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی پیش پیش رہی ہے۔‘

’رواں سال رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے مسلم دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالےسے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند تھا، مستقبل میں اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد میں پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا۔‘

وزیراعظم نے غزہ امن معاہدے میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے اور بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کی آواز بھرپور انداز سے اٹھانے پر تمام مسلم ممالک خصوصاً سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔ 

شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

.


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US