پاک افغان بارڈر کی گزشتہ 6 دنوں سے بندش کے باعث افغانستان میں آٹے اور دیگر خوراکی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی۔
سپلائی بند ہونے کی وجہ سے افغانستان میں خوراکی اشیاء کی قلت کے ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جلال آباد کے شہری امین الفت نے بتایا کہ بارڈر بندش کی وجہ سے اس وقت افغانستان میں خوراکی اشیاء سمیت ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش سے ہزاروں مریض پھنس چکے ہیں جو علاج کیلئے پاکستان جانا چاہتے ہے ،ان مریضوں دل کے امراض اور کینسر مریض شامل ہیں،انہوں نے مزید بتایا اگر پاک افغان بارڈر کو مزید بند رکھا گیا تو اس سے افغانستان میں مزید خوراکی اشیاء میں قلت اور قیمتوں اضافہ ہوگا