ابوظہبی میں لیوا فیسٹیول سے دبئی واپس جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں چار بھائی اور گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئے جبکہ والدین اور ایک بچی زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حادثہ اتوار کی صبح ابوظہبی-دبئی موٹر وے پر شاہاما کے قریب پیش آیاجب خاندان لیوا ڈیٹ فیسٹیول سے واپس آ رہا تھا۔
چار بھائیوں کی تدفین یو اے ای میں کی جائے گی جبکہ ان کی ملازمہ 48 سالہ خاتون کی میت فیملی کیرالہ بھیجی جائے گی۔