نشے میں دھت رکشہ ڈرائیور سانپ لے کر تھانے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

image

بھارت میں ایک حیران کن اور دلچسپ واقعہ سامنے آیا جہاں نشے میں دھت رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کو مردہ سانپ دکھا کر ڈرانے کی کوشش کی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کو معمولی چیکنگ کے دوران روکا گیا تو اس نے رکشہ فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اہلکاروں کو ڈرانے کے لیے مردہ سانپ ساتھ لے آیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور سانپ کو پولیس اہلکار کے قریب لے جا رہا ہے، جس پر اہلکار خوف کے مارے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے ویڈیو جاری کی، جس میں ڈرائیور اپنی حرکت پر معافی مانگ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ہمیں پولیس اہلکاروں کی عزت کرنی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے، جن میں ایک نے لکھا ناگ راج اور دوسرے نے کہا کہ یہ تو سپر ولن بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US