ٹرمپ کے جوہری دعوے بے بنیاد ہیں، منصوبے جاری رکھیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

image

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن نے ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔

تہران میں خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی میں خودکفیل ہو چکا ہے اور عالمی دباؤ کے باوجود اپنے منصوبوں پر عمل جاری رکھے گا۔

سپریم لیڈر نے ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے حوصلے بلند ہیں کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی، ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جس میں خودمختاری اور عزتِ نفس کو قربان کرنا پڑے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US