صوبائی وزیر جامعات و بورڈ محمد اسماعیل راہو کی ہمشیرہ حسینہ راہو کی نماز جنازہ بدین کے شہر راہوکی میں ادا کردی گئی۔
شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسینہ راہو بدین میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔
پولیس کے مطابق گولارچی کے قریب کورواہ کے پاس خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں حسینہ راہو سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، حسینہ راہو کو تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔