آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں، سہیل آفریدی

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے۔

چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے ملک میں حقیقی تبدیلی کے ذریعے آئیں اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، خیبر پختونخوا میں اب بند کمروں کے فیصلے کسی صورت نہیں مانیں گے۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، خیبر پختونخوا کے عوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دن سے بانی نے مجھے نامزد کیا تو کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اِن لوگوں کی فکر نہیں عوام کو میں قبول ہوں، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پریس کانفرنس کرکے مجھے دہشت گرد بنانے کی کوشش کی، کہا گیا میرے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے، بانی کے ویژن کے مطابق ایجوکیشن، ہیلتھ میں کام ہوں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US