ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج ہلاک

image

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ خوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رکھیں گے، ملک سے غیر ملکی سر پرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US