اتحادی سیاست میں نیا موڑ، قادر پٹیل کی وزیراعظم سے اہم ملاقات… اندرونی کہانی کیا؟

image

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مجموعی حالات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے عبدالقادر پٹیل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے دور میں بھی قادر پٹیل نے فعال اور اہم کردار ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔

ملاقات میں حکومتی پالیسیوں کے تسلسل، عوامی فلاحی منصوبوں اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اور عبدالقادر پٹیل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحادی جماعتوں کے مضبوط تعاون کے ذریعے موجودہ چیلنجز سے نمٹتے ہوئے ملک کو معاشی استحکام کی طرف بڑھایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US