برطانیہ میں موسم گرما کا وقت آج رات ختم ہو رہا ہے جس کے بعد تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر کے ایک بجا دی جائیں گی جس سے شہریوں کو اضافی ایک گھنٹے کی نیند کا موقع ملے گا۔
گھڑیوں میں وقت کی یہ تبدیلی اس لیے کی جاتی ہے تاکہ دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ونٹر ٹائم اب آئندہ سال 29 مارچ تک جاری رہے گا جب گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کی جائیں گی تاکہ معیاری وقت بحال کیا جا سکے۔
میڈیا کے مطابق اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ میں وقت خود بخود درست ہو جائے گا جبکہ کار اور دیوار کی گھڑیوں کو دستی طور پر درست کرنا ہوگا۔
اس تبدیلی کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وقت کا فرق چار گھنٹے سے بڑھ کر پانچ گھنٹے ہو جائے گا جو کہ اگلے سال مارچ میں دوبارہ چار گھنٹے ہو جائے گا۔