کولمبیا کے صدر پر منشیات اسمگلنگ کے الزامات، امریکی پابندیاں عائد

image

امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندیوں کے تحت صدر پیٹرو کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے۔

صدر پیٹرو نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ کولمبیا میں منشیات فروشوں کے خلاف ریکارڈ کارروائیاں کی گئی ہیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس ختم کیے گئے ہیں۔

کولمبیا کی حکومت نے بھی امریکی فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں سیاسی نوعیت کی ہیں اور کولمبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا پر تمام فنڈنگ بند اور محصولات میں اضافے کی دھمکی دی تھی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US