پاکستان کا بھارت سے ملنے والی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

image

پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی۔ لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجنز (FIRs) کے بھارت سے منسلک مختلف فضائی روٹس کے درمیان یہ پابندی عائد کی جائے گی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو اس حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بھارت کی سرحد کے قریب ممکنہ فوجی مشقوں کے دوران احتیاطی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعین اوقات میں اپنی پروازوں کے شیڈول کو احتیاط کے ساتھ ترتیب دیں۔ 2 روز کے دوران 3 گھنٹے کے لیے فضائی حدود بند رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US