ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے وادی تیراہ میں میدان نرے بابا کے مقام پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک مزدہ گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں سے ایک شہری کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔