عدالت نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

image

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔

سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کا نام پی این آئی ایل (PNIL) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ بیرونِ ملک سفر نہیں کر پا رہے۔

اس موقع پر ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کا نام انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران عدالت کے جج جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ “شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔”

بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کی درخواست نمٹا دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US