27 ویں آئینی ترمیم: تمام وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ کے دورے منسوخ

image

وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور ارکانِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے فی الفور منسوخ کر دیے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ اسلام آباد میں موجود رہیں اور بغیر اجازت نامہ کے شہر سے باہر نہ جائیں۔

یہ اقدام عوامی خدمت یا حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت نہیں بلکہ ایک اہم شخص کے لیے مجوزہ آئینی ترمیم کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔ ترمیم کے حوالے سے وزیراعظم نے تمام حکومتی نمائندگان کو پارلیمنٹ میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

حکومتی حلقوں میں یہ فیصلہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں روکنے کا مقصد پارلیمانی کارروائی کے دوران ووٹنگ کے موقع پر اکثریت کو یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US