کراچی، کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی المصطفیٰ اسپتال کے قریب گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال، جبکہ شدید زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جا رہا ہے۔
جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت فوری طور پر نہ ہوسکی، جاں بحق شخص کی عمر 30 سال جبکہ زخمی کی عمر 32 سال بتائی جاتی ہے۔