اسلام آباد: غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

image

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کے خلاف یکم دسمبر سے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس مالکان کو 30 نومبر تک لازمی طور پر رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق 30 نومبر کی ڈیڈ لائن کے بعد کسی بھی غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹ یا ریسٹورنٹ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیصلے کے تحت یکم دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز ہوں گی اور قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والی اور غیر رجسٹرڈ دکانوں کو نہ صرف سیل کیا جائے گا بلکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے تمام ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس مالکان سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی صحت اور فوڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں، تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US